مچھ کے قریب ہائی پریشر ٹرانسمیشن لائن میں شگاف، سوئی سدرن نے مرمتی کام شروع کر دیا

کوئٹہ(آوازٹائمز)مچھ کے قریب سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہائی پریشر ٹرانسمیشن لائن میں شگاف پڑنے کے بعد ہفتے کی صبح مرمتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کا تکنیکی عملہ 18 انچ قطر کی QPCEP گیس لائن کی ہنگامی بحالی کے کام میں پوری مستعدی کے ساتھ مصروف ہے، جس کی تکمیل پیر کی شام تک متوقع ہے۔سوئی سدرن گیس کے مطابق، کوئٹہ میں گیس کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل 12 انچ قطر QPL لائن کے ذریعے کم پریشر پر گیس فراہم کی جا رہی ہے، خصوصا کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی برقرار رکھنے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔انتظامیہ نے صارفین سے اس صورتحال کے باعث ہونے والی مشکلات پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرمت کے کام کی رفتار کو تیز کیا جا رہا ہے اور صارفین کو بحالی کی پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں