میر سرفراز بگٹی کا زبیدہ جلال کے شوہر میر چنگیز کرد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ (ڈیلی آوازٹائمز) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے شوہر میر چنگیز خان کرد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلی نے مرحوم کے انتقال کو ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلی نے سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور تمام اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم میر چنگیز خان کرد کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں