میر شعیب نوشیروانی کے خصوصی فنڈز سے گواش روڈ تا یک مچھ روڈ 37 کلومیٹر سڑک کی تعمیراتی کارروائیاں جاری

خاران(آوازٹائمز) حکومت بلوچستان کے خصوصی فنڈز اور صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات ایم پی اے خاران میر شعیب نوشیروانی کی تجویز پر خاران شہر سے گواش روڈ تا یک مچھ روڈ تک 37 کلومیٹر لمبی سڑک کی تعمیراتی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل سے خاران شہر کا گواش روڈ سے براہِ راست رابطہ قائم ہوگا، جس سے مقامی عوام کو آسان اور محفوظ سفری سہولیات میسر آئیں گی۔یہ اہم رابطہ سڑک نہ صرف سفر کو آسان بنائے گا بلکہ علاقائی سطح پر زراعت، معاشی اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ مقامی عوام نے صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کی انتخابی حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس روڈ کی تکمیل سے طویل المدتی مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔ضلع خاران میں اس منصوبے کے علاوہ خاران بسیمہ روڈ اور خاران کوئٹہ روڈ سمیت شہر اور دیہی علاقوں میں متعدد سڑکوں کے منصوبے بھی زیرِ تکمیل ہیں تاکہ مقامی لوگ جلد سے جلد ان منصوبوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ موجودہ صوبائی حکومت نے دورافتادہ علاقوں میں ترقیاتی اقدامات کو تیز کرتے ہوئے سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی ہے تاکہ عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں