میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا نادہندگان کو 15 روزہ حتمی نوٹس جاری

کوئٹہ(آوازٹائمز)میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے شہر کے پلازہ مالکان، ہولڈرز اور دکانداروں کو واجب الادا لیز واجبات کی عدم ادائیگی پر حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے۔نوٹس کے مطابق متعدد بار یاد دہانیوں اور مہلت کے باوجود یکم جولائی 2021 سے واجبات جمع نہیں کروائے گئے۔ ادارے نے تمام نادہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اندر اپنے تمام بقایاجات جمع کروائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی اور مالی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن نے واضح کیا ہے کہ یہ اطلاع آخری انتباہ تصور کی جائے گی اور اس کے بعد کسی قسم کی رعایت یا تاخیر قبول نہیں کی جائے گی۔ٹیکسیشن افسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کہا کہ عوامی مفاد میں ادارہ اپنے واجبات کی وصولی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کارروائی کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں