اسلام آباد(آوازٹائمز) میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج شرو ع کردیا جس سے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس معطل کردی گئی۔میٹرو بس سروس کے ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کردی۔میٹرو بس سروس کے ملازمین نے کاونٹرز بند کردئیے۔ملازمین کے احتجاج کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔میٹرو بس اسٹیشنز پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس معطل ہونے سے مسافر ر‘ل گئے جبکہ میٹرو بس انتظامیہ نے ملازمین کی ہڑتال پر خاموشی اختیار کرلی ہے






