نائجر(آوازٹائمز)نائیجیریا میں مسلح افراد نے نائجر اسٹیٹ میں ایک کیتھولک اسکول سے 52 طلبہ کو اغوا کر لیا،۔ نائجر اسٹیٹ کی حکومت نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے، تاہم حکام کے مطابق اغوا کیے گئے بچوں کی درست تعداد کی تصدیق ابھی جاری ہے۔حکومتی بیان میں کہا گیا کہ *“نائجر اسٹیٹ حکومت کو سینٹ میری اسکول کے طلبہ کے اغوا کی افسوسناک خبر انتہائی دکھ کے ساتھ موصول ہوئی ہے۔”* بیان میں مزید بتایا گیا کہ سیکیورٹی ادارے بچوں کی تلاش کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔نائیجیریا میں حالیہ ہفتوں کے دوران مسلح افراد کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرف پیر کے روز کیبی اسٹیٹ کے ایک بوڈنگ اسکول سے 25 طالبات کو اغوا کیا گیا تھا۔ ان مسلسل حملوں نے مغربی افریقہ کے اس ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے۔سیکیورٹی بحران کے باعث نائیجیریا کے صدر بولا ٹنوبو کو اپنی غیر ملکی سفریں بھی مؤخر کرنا پڑی ہیں، کیونکہ عوامی دباؤ اور امن و امان کی خراب صورتحال فوری حکومتی توجہ کا تقاضا کر رہی ہے






