نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ظفر اور نعیم موقع پر جاں بحق ہوگئے،پولیس

پنجگور (آوازٹائمز)پنجگور کے علاقے شاپاتان میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت ظفر ولد استاد محمد علی اور نعیم ولد حاجی اعظم کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں