نصیر آباد (آوازٹائمز)ڈومکی محلہ میں بچوں کے جھگڑے کے دوران بڑوں کی مداخلت کے نتیجے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد راجہ خان اور محمد یونس ہیں، جن کا تعلق ڈومکی برادری سے ہے اور وہ ایک دوسرے کے قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے






