نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ، جانی نقصان سے محفوظ

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے قریب نامعلوم افراد نے راکٹ لانچروں سے حملہ کیا۔ پولیس حکام کے مطابق ٹرین پر تین راکٹ فائر کیے گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔حملے کے فورا بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ پولیس اور ریلوے حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں