نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل اور اثاثہ ہیں، ٹارگٹس کا تعین کر کے حصول کیلئے کوشش کرنی چاہئے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہاہے کہ ملک کی ترقی میں ہر کسی کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے ، نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل اور اثاثہ ہیں اپنے لئے ٹارگٹس کا تعین کر کے اس کو حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہئے تب ہی ملک آگے بڑھے گا،تفصیل کے مطابق ینگ لیڈرز پارلیمنٹ خیبر پختونخواکے 42 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔ایوان بالاکے اعلی حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وفد نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوئیـ وفد سے گفتگو کے دوران ڈپٹی چیئرمین نے ایوان بالاء کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا میں قانون سازی اور امور کا جائزہ لینے کے لئے ایسا طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے جس میں سب کی شمولیت کو یقینی بنایاجاتا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ سینیٹ میں ٹیکنوکریٹ کی نشستیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ہاوس میں ڈاکٹرز، وکلاء ، اساتذہ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین موجود ہوںـطلباء کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابقہ فاٹا کے لوگ ہنر مند اور قابل لوگ ہیں ان کا کوٹہ بڑھانے کی ضرورت ہے ـقبائل نے ملک کے لئے کافی قربانیاں دی ہیں اور انہی قربانیوں کے وجہ سے باقی ملک میں امن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سابقہ فاٹا کا این ایف سی میں 3 فیصد حصہ یقینی بنایا جائے ـڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے خیال ظا ہر کیا کہ ملک کی ترقی میں ہر کسی کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے ہر شعبے سے وابستہ افراد کو اپنے فائدے کے بجائے ملک کی ترقی کی بات کرنی چاہئےـکوئی سندھی، پنجابی، پٹھان، بلوچی نہیں سب پاکستانی ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی۔ انہوں نے ”ویسٹ انرجی”سے توانائی پیدا کرنے پر بھی زور دیاـینگ لیڈرز پارلیمنٹیرین خیبرپختونخوا کے وفد سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے لوگوں کو ٹیکس ادا کرنا ہوگاـاس وقت پاکستان میں ٹیکس دہندہ گان کی تعداد بہت کم ہےـاگر ٹیکس نہیں دیں گے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتاـانہوں نے ”ٹریڈپالیسی” کو مزید فعال بنانے پر بھی زوردیاـموسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ وقت کے ساتھ ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہےـلکڑی کی سمگلنگ اور ڈی فاریسٹیشن پر بھی قابو پانے کی ضرورت ہےـ انہوں نے کہا کہ اپنی ثقافت اور رواج کے ساتھ جڑے رہیںـوہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنی ثقافت سے جڑ ی رہتی ہیںـان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو خصوصاً آجکل کی نوجوان نسل کو محبتیں بانٹنی چاہیں ایک دوسرے کو عزت دیں اور ایک دوسرے کو معاف کرنا سیکھیںـبعدازاں وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہوں نے سینیٹ کی کاروائی بھی دیکھا.

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں