چاغی(آوازٹائمز)چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 434 افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا۔ پہلے چھاپے کے دوران کلی برہان آباد میں واقع سرفراز ولد حاجی عبدالخالق کی خوابگاہ پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کو دیکھ کر سرفراز سمیت تین نامعلوم ملزمان فرار ہو گئے، تاہم خوابگاہ میں موجود 200 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 17/2025 بجرم 3/4 درج کر لی گئی۔بعد ازاں پولیس نے ایک اور کارروائی میں خلیل احمد اور عطااللہ پسران شیر علی کی خوابگاہ پر چھاپہ مارا، جہاں بھی دونوں افراد سمیت تین نامعلوم ملزمان فرار ہو گئے۔ اس دوران 234 افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیا۔دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 434 افغان مہاجرین کو پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں نجی گاڑیوں کے ذریعے گردی جنگل مہاجر کیمپ منتقل کیا گیا تاکہ انہیں بارڈر پار بھیجا جا سکے۔ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 17/2025 اور 18/2025 بجرم 3/4 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، اور پولیس نے موقع پر موجود دیگر افراد کی شناخت اور قانونی کارروائی جاری رکھی ہے






