نگران وزیراعظم کی تقرری، شہباز شریف اور راجہ ریاض کی ملاقات پھر ملتوی کردی

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) نگران وزیراعظم کی تعیناتی پرمشاورت کے لیے ہونے والی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات پھر ملتوی ہو گئی۔ اس حوالے سے راجہ ریاض نے کہا ہے کہ میری کچھ اہم مصروفیات ہیں جن کے باعث وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات آج بھی ممکن نہیں، اگر معاملہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے نہ ہوا تو پھر الیکشن کمیشن کو نام بھیجوائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں