نگراں وفاقی کابینہ کے 16ارکان نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)نگراں وفاقی کابینہ کے 16ارکان نے حلف اٹھالیا،18رکنی نگراں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی،جہاں صدرمملکت عارف علوی نے کابینہ اراکین سے حلف اٹھالیا،اس تقریب میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی موجود تھے ،کابینہ میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی،وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی ،وزیر خزانہ شمشاد اختر اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) سید انور علی حیدر شامل ہیں،نگراں حکومت میں وزیر قانون کا قلمدان احمد عرفانوزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، وزیر انسانی حقوق خلیل جارج، قومی ورثہ کا نگران وفاقی وزیر جمال شاہ، وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کو دیا گیا ہے جنہوں ںے آج صبح ہی چیئرمین ایف پی ایس سی کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ گوہر اعجاز کو ٹیکسٹائل، ندیم جان کو صحت، عمر سیف کو آئی ٹی، محمد علی کو توانائی اور انیق احمد کو وزارت مذہبی امور کا نگراں وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سمیع سعید کو منصوبہ بندی و ترقیات اور مدد علی سندھی کو وزارت تعلیم کا منصب دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں