نیا ملک “ہزارستان” کہاں بنیں گا، نیا بحث چھڑگئی

اسلام آباد + کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان کے سابق نائب صدر امرللہ صالح کے ایک حالیہ بیان پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے، جس میں وہ خطے میں ایک نئے ملک کے قیام کی طرف اشارہ کر رہے ہیں تاہم انہوں نے واضح نام لینے سے گریز کیا۔

صارفین اور مبصرین کی جانب سے ان کے اس بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ خطے میں اگر کوئی نیا ملک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے تو وہ ‘ہزارستان’ ہے، جو ہزارہ برادری کا وطن ہوگا۔ صارفین نے امرللہ صالح کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے یاد دلایا کہ یہ وہی برادری ہے جسے ماضی میں انہوں نے مبینہ طور پر ‘ایران کے جاسوس’ کہہ کر مسترد کیا تھا، اور طالبان کی آمد پر وہ خود افغان عوام کو پیچھے چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ سوشل میڈیا پر یہ موقف اپنایا جا رہا ہے کہ امرللہ صالح کے مبہم اشارے دراصل ہزارستان کی حقیقت کو چھپانے کی کوشش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں