وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ، امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس طلب

کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں امن و امان سے متعلق موجودہ صورتحال، سکیورٹی چیلنجز اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ متعلقہ حکام وزیراعظم کو بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال، حالیہ پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکام سمیت سکیورٹی اداروں کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے، جہاں بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے میں امن و امان کی بہتری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔دورے کے دوران وزیراعظم اہم امور پر حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ بلوچستان کی صورتحال کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں