وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل کے ہمراہ کل کوئٹہ کا متوقع دورہ

بریکنگ نیوز (ڈیلی آوازٹائمز)
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل فیلڈ مارشل کے ہمراہ کوئٹہ کا متوقع دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں بلوچستان کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی معاملات، دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی و صوبائی اعلیٰ حکام، سیکیورٹی اداروں کے نمائندے اور متعلقہ افسران کی شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان میں امن کے قیام، عوام کے تحفظ اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی اہم فیصلوں کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں