وزیراعظم کی زیرِ صدارت دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے سولرائزیشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس

راولپنڈی (آوازٹائمز) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کی روشنی میں عوام کو جدید اور آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے راولپنڈی سگنل فری منصوبہ کی تکمیل سے سفری فاصلے کم ہوں گے جس سے لاکھوں شہری روزانہ مستفید ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں محکمہ ہائی وے کے حکام نے صوبائی وزیر کو راولپنڈی سگنل فری منصوبہ کے حوالے سے بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی سگنل فری منصوبہ میں دو فلائی اوور اور 3 انڈر پاس شامل ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے منصوبہ کچہری چوک، افتخار جنجوعہ چوک اور آنیکسی چوک کی جدید ری ماڈلنگ پر مشتمل ہوگا صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو سنگل فری منصوبہ کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن کی روشنی میں عوام کو جدید اور آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ٹریفک کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے راولپنڈی سگنل فری منصوبہ کی تکمیل سے سفری فاصلے کم ہوں گے جس سے لاکھوں شہری روزانہ مستفید ہوں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ سفری فاصلے جلد طے ہونے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی فلائی اوور روات چوک سے راشد منہاس روڈ تک پھیلا ہوگا جو راولپنڈی کی ٹریفک کے نقشے کو مکمل طور پر بدل دے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بیوٹیفیکشن کے کام پر خصوصی توجہ دی جائے بعد ازاں صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے راولپنڈی سگنل فری منصوبے کے کام کا جائزہ لیا اور کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سگنل فری منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے منصوبے کی تکمیل سے راولپنڈی کے شہریوں کو ٹریفک جام، تاخیر اور ذہنی دباؤ سے نجات ملے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں