وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (آوازٹائمز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے صحت کے شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں شعبہ صحت کی بہتری کے لیے جاری اصلاحات اور حکومتی اقدامات کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو ہدایت کی کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی فزیشنز کو ملک میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز کے وفد کے ساتھ مل کر شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کے لیے ایک جامع اور قابلِ عمل روڈ میپ تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔ڈاکٹر سمیر شفیع کی سربراہی میں آنے والے وفد میں ڈاکٹر جواد شاہ، ڈاکٹر تجمل حسین، ڈاکٹر نعمان حیدر اور سماجی شخصیت رانا زاہد امیر شامل تھے، جبکہ ملاقات میں چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ڈاکٹر سعید اختر نے بھی شرکت کی۔وفد نے اس یقین کا اظہار کیا کہ درست حکومتی سرپرستی اور مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ پاکستان کے طبی شعبے میں جدید سہولیات، تحقیق اور تربیت کے وسیع مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں، جو نہ صرف عوام کو بہتر صحت خدمات فراہم کریں گے بلکہ ملک کے معاشی استحکام میں بھی مددگار ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں