کچھی(آوازٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کچھی کے رہنما اور سابق امیدوار جنرل کونسلر رئیس فرحان جمالی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پی پی پی کے جیالے 25 جولائی کو مینارِ پاکستان لاہور میں ہونے والے تاریخی جلسے میں بھرپور اور تاریخی شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ اس جلسے کی کامیابی سے نہ صرف پارٹی مزید فعال ہوگی بلکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدرِ پاکستان سردار آصف علی زرداری کے ہاتھ مضبوط ہوں گے یہ جلسہ آنے والے دنوں میں بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا اگلا وزیراعظم بنانے کے خواب کی تعبیر کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔رئیس فرحان جمالی نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب محکوم اور مظلوم طبقات کے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کے لیے خصوصی سفری سہولیات فراہم کی جائیں حکومتِ بلوچستان 24 جولائی کو جیالوں کی لاہور روانگی کے لیے خصوصی ٹرین سروس کا انتظام کرے جلسے کے بعد کارکنوں کی بحفاظت واپسی کے لیے 27 جولائی کو اسی ٹرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع کچھی سمیت بلوچستان بھر سے جیالوں کے قافلے بڑی تعداد میں لاہور پہنچ کر پارٹی قیادت سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیں گے






