وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک بحریہ کے LY-80 دفاعی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی

کوئٹہ(آوازٹائمز)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک بحریہ کی جانب سے جدید ایل وائی 80 (LY-80) دفاعی میزائل کے کامیاب تجربے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ اس کامیاب تجربے میں شریک پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک بحریہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل وائی 80 دفاعی میزائل کا کامیاب تجربہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی سائنسدان اور افواج جدید ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ قومی سلامتی کے تحفظ میں کلیدی اور مثر کردار ادا کیا ہے، اور یہ کامیاب تجربہ پاکستانی دفاعی صلاحیتوں کی مضبوطی اور ناقابل تسخیر ہونے کا ثبوت ہے۔ وزیر اعلی نے سائنسدانوں اور افواج کی انتھک محنت کو باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیاں عالمی سطح پر بھی تسلیم کی جاتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں