وزیر اعلی بلوچستان کا کوئٹہ میں میڈیا ہاوسنگ اسکیم کا سنگِ بنیادپریس کلب صدر کو دستاویزات حوالے کردیں

کوئٹہ(آوازٹائمز/انعام اللہ اچکزئی)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں میڈیا ہاوسنگ اسکیم کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھ دیا اور اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید کو میڈیا ہاوسنگ اسکیم کی دستاویزات بھی حوالے کر دیں۔تقریب میں پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ، حاجی ولی محمد نورزئی، بخت کاکڑ، سیکرٹری سی این ڈبلیو لال جان، ڈی جی پی آر نور کھتران، کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔وزیر اعلی نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے لیے ہاوسنگ اسکیم اہم فلاحی قدم ہے اور منصوبے کو مکمل شفافیت کے ساتھ پای تکمیل تک پہنچایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں