وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی کرسی عوام کے لیے تماشہ اور مذاق بن چکی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور(آوازٹائمز)پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو فوری طور پر پشاور اور خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کا اعلان کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے لوگ وزیر اعلی کے وعدوں کے منتظر ہیں۔مریم اورنگزیب نے صوبے کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کھنڈر اسپتال، اسکول، ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور پرانی بسیں وزیراعلی کے انتظار میں ہیں۔ ان کے بقول، صوبے کے طالب علم سکالرشپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے وعدوں کے لیے بے چین ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی گلیوں، بازاروں اور سڑکوں میں پڑا ہوا کوڑا اور گند بھی وزیراعلی کے توجہ کے منتظر ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلی کی کرسی اب عوام کے لیے تماشہ اور مذاق بن چکی ہے۔صوبائی وزیر نے یاد دلایا کہ 23 نومبر کو خیبر پختونخواہ کے عوام نے مسلم لیگ (ن)کے حق میں فیصلہ دیا تھا، اور عوام کی راحت کے لیے سیاسی قیادت کو اپنی ذاتی فیملی ری یونین زمان پارک میں رکھنے کی تاکید کی تاکہ عوام کو مزید تکلیف نہ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں