کوئٹہ(آوازٹائمز)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کسٹم، ایف سی، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر شورومز، گوداموں اور گاڑیوں کی پارکنگ ایریاز پر غیر قانونی چھاپوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی سرپرستی میں کیے جانے والے یہ اقدامات ہمارے عوام کے معاشی قتل عام کے مترادف ہیں۔ ان اقدامات کے ذریعے عوام کو معاشی طور پر کمزور کرکے انہیں بے روزگار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ایک انتہائی افسوسناک اور المناک عمل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک جانب ڈیورنڈ لائن پر تجارت مکمل طور پر بند ہے، جبکہ چمن ویش بارڈر پر گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے دھرنا جاری ہے۔ اسی طرح ڈیورنڈ لائن کے دیگر راستوں پر بھی تمام تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ اس صورتحال میں کوئٹہ شہر کے اندر گوداموں، شورومز اور کار پارکنگز پر غیر قانونی چھاپے اور گاڑیوں کو اٹھانے جیسے اقدامات نے عوام کو شدید متاثر کیا ہے اور ہزاروں لوگوں کا کاروبار اور روزگار خطرے میں پڑ چکا ہے۔ مزید کہا گیا کہ یہ انتہائی تشویشناک عمل ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے ایک جانب پشتونخوا وطن اور بلوچستان کے عوام پر دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے بے گناہ عوام کا قتل عام ہو رہا ہے اور لوگ اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ جبکہ دوسری جانب تباہ کن قحط سالی اور خشک سالی نے زراعت کو مکمل طور پر متاثر کر رکھا ہے۔ ایسی سنگین صورتحال میں عوام سے روزگار چھیننا انہیں زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی واضح کرتی ہے کہ حکومت کے اس غیر آئینی اور غیر قانونی طرزِ عمل کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ پارٹی اپنے عوام کے روزگار کے حق کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی اور عوام کے معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔ آخر میں بیان میں وفاقی حکومت اور اس کے ماتحت اداروں خصوصا کسٹم، ایف سی، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غیر قانونی چھاپوں سے مکمل اجتناب کریں اور عوام کو روزگار کا آئینی و قانونی حق فراہم کریں تاکہ معاشی بدحالی کے شکار لوگ مزید مشکلات کا شکار نہ ہوں
اہم خبریں
کوئٹہ، پولیس تھانہ بجلی روڈ کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار 04موٹر سائیکل برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او جاوید بزدار
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی اہم کارروائی، 22 سالہ روینہ کوہلی کے قتل میں ملوث شوہر اور سسر گرفتار
سیف سٹی پراجیکٹ کےہائی ریزولوشن AI مانیٹرنگ کے انضمام سے اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مددملی ہے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء
سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان DHQH میں نئی بھرتیوں کا انکشاف
کوئٹہ، تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او محمود ترین
نیوکچلاک پولیس کی کاروائی، اسنیچنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسنیچ شدہ موٹر سائیکل، واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او عبدالحئی گرانی
انڈسٹریل پولیس کوئٹہ کی کامیاب کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، منشیات، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلئے، ایس، ایچ، او خیرمحمد سمالانی
جھنگ ، کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
پولیس تھانہ خانوزئی کی اہم کاروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے، ایس، ایچ، او نصیب اللہ
رشیداحمد بہرانی، ڈیلی آواز ٹائمز جھنڈاتالاب کے تحصیل بیوروچیف مقرر








