وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بڑا اقدام، خیبرپختونخوا کی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد،کوئٹہ(آوازٹائمز/انعام اللہ اچکزئی)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی درخواست پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا حکومت کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کے بعد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کے روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ گاڑیاں بلوچستان کو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی وزیر داخلہ نے وزیر اعلی کے ٹوئٹ کا فوری جواب دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ گاڑیاں بلوچستان حکومت کو فراہم کی جائیں گی تاکہ صوبے میں سکیورٹی اقدامات کو مزید مثر بنایا جا سکے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اس بروقت اور مثبت فیصلے پر بلوچستان کے عوام کی جانب سے دلی شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے مثر طور پر نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کی معاونت قابل تحسین ہے وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبائی حکومت وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف صوبے کی سکیورٹی فورسز کو تقویت ملے گی بلکہ عوامی اطمینان اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں