اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرامکمل ہوچکا ہے،پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا،پاکستان کے دیوالیہ ہونے سے ملک کیلئے تباہ کن صورتحال پیدا ہوتی،آج مدت مکمل ہونے کے بعد سمری صدر مملکت کو بھیج دوں گا،صدر مملکت اسمبلی تحلیل کردیں گے تو پھر نگران حکومت آئے گی،پاکستان سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے اور کشکول توڑیں گے، اگرآئندہ موقع ملا تو ملک میں زرعی انقلاب لائیں گے۔بدھ کے روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کے بھر پور تعاون کا اظہار کیا،وفاقی کابینہ نے ڈیڑھ سالہ دور حکمرانی پر اطمینان کا اظہار کیا،اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ ارکان کی مختصر مدت میں کارکردگی کو سراہا،وزیراعظم نے ملک کو معاشی طورپر سنبھالا دینے میں اتحادیوں کے کردار کی تعریف کی،وفاقی کابینہ نے ملک کو مشکلات سے دوچار کرنے پر سابق حکومت پر کڑی تنقید کی۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام ملک کیلئے ضروری تھا،کوئی شک نہیں کہ شرط کڑی اور سخت تھی،آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر پاکستان کو زرمبادلہ زخائر سمیت کئی چیلنجز درپیش ہوتے،پاکستان کے دیوالیہ ہونے سے ملک کیلئے تباہ کن صورتحال پیدا ہوتی،آئی ایم ایف پروگرام ہوچکا ہے،پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا،آئی ایم ایف نے سبسڈیز کے حوالے سے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے، آج مدت مکمل ہونے کے بعد سمری صدر مملکت کو بھیج دوں گا،صدر مملکت اسمبلی تحلیل کردیں گے تو پھر نگران حکومت آئے گی،سعودی وفد سے سرمایہ کاری پر بات کی،14سے15ارب ڈالی کی سرمایہ کاری آئے گی،سی پیک کے تحت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا،سابق حکومت کی سنگین غفلت کی وجہ سے کشکول اٹھانا پڑا،پاکستان کو قائداعظم کے خواب کی عملی تعبیر بنانا ہے،پاکستان سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے اور کشکول توڑیں گے،ملک سے قرض کا خاتمہ کریں گے اورپاکستان کو عظیم بنائیں گے، اگرآئندہ موقع ملا تو ملک میں زرعی انقلاب لائیں گے۔






