سونمیانی وندر (آوازٹائمز)وندر پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 مسروقہ گاڑیاں برآمد کی گئی اور 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر دیے گئے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حب کے مطابق ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی ہدایات پر ڈی ایس پی وندر محمد جان ساسولی کی نگرانی میں ایس ایچ اوپولیس تھانہ وندر راشد علی بزنجو نے اپنی ٹیم کے ساتھ کامیاب کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں میں سوزوکی آلٹو NCP CBA-061 ملزم تاوز خان سے، موٹر سائیکل KTD-2561 ملزم خیردر شاہ سے اور ٹویوٹا کرولا BBT-657 ملزمان عمران ولد یونس اور ادریس ولد محمد نور سے برآمد کی گئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے






