بیلا(آوازٹائمز)خاصخیلی برادری ڈام کی معتبر شخصیت وڈیرہ علی محمد عرف ناتھو خاصخیلی کے قتل میں پولیس کی اہم پیشرفت، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کارنامہ سرانجام دیا ہے پاکستان خاصخیلی راجونی اتحاد کے ضلعی صدر مولوی میر محمد خاصخیلی، ضلعی چیئرمین ماسٹر محمد بخش خاصخیلی، آرگنائزر منظور احمد خاصخیلی، ڈپٹی آرگنائزر مولوی خیر محمد خاصخیلی، جنرل سیکریٹری یوسف راہی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالخالق خاصخیلی، ابرار سرور خاصخیلی و دیگر نے ڈام کی معتبر شخصیت وڈیرہ علی محمد عرف ناتھو خاصخیلی کو اغوا کے بعد قتل کرنے میں ملوث ملزمان میں سے ایک کی گرفتاری پر ضلع حب پولیس کی اہم کامیابی پر ضلع لسبیلہ و ضلع حب کی خاصخیلی برادری نے حب پولیس کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ضلع لسبیلہ و ضلع حب کی خاصخیلی برادری کے ضلعی عہدیداران و تحصیل عہدیداران نے ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری، ڈی ایس پی محمد جان ساسولی، اور ایس ایچ او وندر راشد علی بزنجو اور اِس پوری کاروائی میں شامل پولیس کانسٹیبل وغیرہ کی محنت کو ضلع لسبیلہ و حب کی خاصخیلی راجونی اتحاد کے عہدیداران نے حب پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے امید ظاہر کی ہے کہ وہ علی محمد عرف ناتھو خاصخیلی قتل کیس میں مزید ملوث ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کریں گے








