کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/سٹاف رپورٹر) پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد حکومت بلوچستان نے بھی اہم آرڈر جاری کردیا تفصیلات کے مطابق
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد حکومت بلوچستان نے بھی اہم آرڈر جاری کردیا جس کے مطابق پورے صوبے میں8 اگست سے 10 اگست تک یعنی 3 روز تمام سرکاری عمارتوں، شاہراہوںاور دیگر مقررہ مقامات پر تینوںبرادر ممالک کے قوم پرچم نمایاںکرنے اور سرکاری عمارتوںکو سبز وسرخ روشنیوںسے روشن کرنے کی ہدایات کی گئی ہے.
اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں، تمام ایڈمینسٹریٹیو سیکریٹریز، تمام کشمنرز اور تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں.
ڈیلی آواز ٹائمز کوئٹہ






