پاکستان اجتماع عام اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا،ہدایت الرحمن

کوئٹہ(آوازٹائمز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا تین روزہ کل پاکستان اجتماع عام 21 سے 23 نومبرمینارِ پاکستان بلوچستان کے مسائل اجاگروحل کی راہ ہموارکرنے کیساتھ حقیقی تبدیلی اور اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔جماعت اسلامی اس عظیم اجتماع کے ذریعے بلوچستان کے دیرینہ اور سلگتے ہوئے اجتماعی مسائل کی طرف پوری قوم اور مقتدر حلقوں کی توجہ مبذول کرانا چاہتی ہے۔ آج بلوچستان جام،عوام نان شبینہ کے محتاج آمدورفت،تجارت،بارڈر،شاہراہیں، انٹرنیٹ اوربارڈربندش کی وجہ سے عوام پریشان مسائل ومشکلات کے شکارہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہونے کے باوجود، مقتدرقوتوں حکمرانوں نے یکسرنظراندازکیاہے۔بلوچستان میں بدامنی بدعنوانی اور جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ایک سنگین انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت مذاکرات حقوق دینے،سیاسی مفاہمت اور قیامِ امن کو پہلی ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔معدنیات سے مالا مال ہونے کے باوجود، بلوچستان کی اکثرآبادی غربت اور پسماندگی کا شکار ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی کمی،بے روزگاری اور صحت و تعلیم کی ناکافی سہولیات چیلنجز ہیں۔صوبے کے قدرتی وسائل کا فائدہ مقامی عوام تک نہیں پہنچ رہا۔انکم سپورٹ پروگرام میں بلوچستان کا حصہ آبادی کے تناسب سے بڑھانے اور ترقیاتی منصوبوں میں مقامی لوگوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔عسکری مداخلت،زیادتیوں کی وجہ سے نوجوانوں اور عوام میں وفاقی پارلیمانی سیاست پر عدم اعتماد بڑھ رہا ہے۔بلوچستان کے عوام کوحقوق وسائل پردسترس اورپراجیکٹس کے ثمرات دیے جائے تاکہ عوام میں مایوسی اور بے انصافی کے جذبات کو کم کیا جا سکے۔تمام مسائل، بشمول بلوچستان کے بحران کا دیرپا اور پائیدار حل صرف نفاذِ اسلامی نظام حقوق کی فراہمی میں مضمر ہے۔جماعت اسلامی کااجتماع ظلم و جبر کے مسلط نظام کو تبدیل،حقوق کے حصول،جبر لاقانونیت ختم کرنے بلوچستان کوخوشحال اور پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کو تیز کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ امتِ مسلمہ میں بیداری، اتحاداور اصلاحِ معاشرہ کے جذبے کو تقویت دینا ہے۔جماعت اسلامی اس تاریخی اجتماع سے ملک و قوم کے لیے ایک جامع لائحہ عمل دے گی، جس میں کرپشن، بے روزگاری، اور ناانصافی جیسے مسائل کا حل پیش کیا جائے گا اجتماع میں فلسطین سمیت دنیابھرکے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو بھی بلایا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر جاری بحرانوں اور انسانیت کو پیغام دینے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔جماعت اسلامی کے کارکنان صوبہ بھر میں اجتماع کی تیاریوں کو آخری مراحل تک پہنچانے میں مصروف ہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کر کے اس عوامی بیداری کی تحریک کا حصہ بنیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں