پاکستان اور کویت نے دفاعی اور فوجی تعاون کے ’’پروٹوکول معاہدہ 2026‘‘ پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (ڈیلی آواز ٹائمز/ نیوز ڈیسک)پاکستان اور کویت نے دفاعی اور فوجی تعاون کے ’’پروٹوکول معاہدہ 2026 ’’ پر دستخط کردئیے۔

پاکستان اور کویت نے دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ’’پروٹوکول معاہدہ 2026‘‘ پر دستخط کر دیے۔
معاہدے پر پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور کویت کے وزیرِ دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان فوجی تعاون، تربیت، استعداد کار میں اضافہ، سرحدی انتظام اور دیگر پیشہ ورانہ شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
معاہدے کو پاکستان اور کویت کے درمیان موجودہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں