پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول میں کھڑا ہے۔ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (آوازٹائمز)وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسٹریلیا میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول میں کھڑا ہے۔ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ قومی سلامتی کو بعض عناصر سے خطرات لاحق ہیں۔ پی ٹی آئی ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کے لئے بیرون ملک اکاونٹس کا استعما ل کرتی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا دہشتگرد تنظیمیں سوشل میڈیا کا استعمال کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا اظہار رائے کی آزادی کا اہم فورم ہے۔ تاہم کچھ عناصر قومی سلامتی کے درپے ہیں اور وہ سوشل میڈیا کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ہم نے تمام شوائد جمع کر لئے ہیں۔ یہ تمام ثبوت سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے لیئے گئے ہیں۔ ہر ٹویٹ اور ٹرینڈ کے پیسے دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ پاکستان سے نہیں باقی ملکوں سے آپریٹ ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر چلنے والے اکاؤنٹ جعلی ہیں۔ ہمارے پاس سوشل میڈیا پر چلنے والے اکاؤنٹ ٹریس ہوچکے ہیں۔ تمام کمپنیاں بیرون ملک بیٹھی ہوئی ہیں، زیادہ تر فیک اکاؤنٹ بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے بھی جعلی کاؤنٹ کے خلاف رپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کافی عرصے سے سوشل میڈیا کو منتخب بیانیوں کی ترویج کے لیے استعمال کرر رہی ہے، وہ ایسے ہیش ٹیگز اور ٹرینڈز استعمال کرتے ہیں جو آرگینگ نہیں ہیں بلکہ پیسے دے کر خریدے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کے بعض اکاؤنٹس دشمن ممالک سے آپریٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اکاونٹ دن میں 5، 500 دفعہ میسج کرتا ہے اور ایک میسج یا ٹویٹ کی قیمت ادا کی جاتی ہے، واٹس ایپ گروپس بناکر پھر ختم کردیے جاتے ہیں تاکہ پتا نہ چلے، اکاونٹس کے نام بھی تبدیل کیے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے زیادہ تر اکاونٹس فیک ہیں، ان کو سپورٹ کرنے والی ایسی بیرون ملک کمپنیوں کے اکاونٹس بھی ہیں جو کبھی ٹی ٹی پی اور کبھی اسرائیل کے لیے ٹرینڈز بناتی ہیں۔انہوں نے ایسے عناصر کو انتباہ کیا کہ وہ قانون کی گرفت میں آنے سے پہلے ہی ایسے کاموں سے گریز کریں، یہاں لوگوں کے سروں کی قیمت لگا دی جاتی ہے، فیک ویڈیوز سے بیٹیوں کی عزت اچھا لی جاتی ہے، اس میں عام لوگ ملوث نہیں بلکہ اس میں کمپنیاں اور پیسوں کا میکنزم ملوث ہے، یہ جہاں سے آپریٹ ہورہے ہیں ان کو بھی لکھ کر بھیجیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے سڈنی میں ہونے والے واقعے سے متعلق معلومات نہیں ہیں، وزارت خارجہ اس پر بات کرے گی البتہ دہشتگردی جہاں بھی ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں،پاکستان دہشتگردی کے خلاف اولین صف پر رہا ہے۔ انہوں نے کہا بیرون ملک کمپنیاں اکاونٹس، خواتین، نیوز ایجنسیوں اور مختلف کمپنیوں کے نام پر بنا تی ہیں۔ ٹرینڈز بنائے جاتے ہیں، ہیش ٹیگز اور ٹرینڈز کی قیمت وصول کی جاتی ہے۔ نیوز کانفرنس کے دوران ملک کے خلاف بنائے گئے ٹرینڈز کی ثبوت پر مبنی ویڈیو بھی چلائی گئی۔انہوں نے انتباہ کرتے ہوے کہا کہ انکو خبر دار کرتے ہیں کہ باز نہ آئے تو سخت کارروائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں