پاکستان میں گوگل کے پہلے دفتر کا افتتاح، طلبہ کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی آواز ٹائمز/ نیوز ڈیسک) معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں اپنے پہلے دفتر کے افتتاح کے موقع پر طلبہ کیلیے فری جیمنائی سبسکربشنز کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ سے ملاقات کی اور ملک میں ٹیکنالوجی کمپنی کے دفتر کا باضابطہ افتتاح کیا، اس کے موقع پر امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر بھی موجود تھیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گوگل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ گوگل کی یہ آمد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان گورننس کے مختلف شعبوں میں ایک اہم ڈیجیٹل تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں