پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سلمان علی آغا کپتان مقرر

اسلام آباد (آوازٹائمز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سیریز میں سلمان علی آغا پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔اسکواڈ میں وکٹ کیپر بلے باز خواجہ محمد نافع کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ تاہم سابق کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو اس سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔قومی ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے میچز 7، 9 اور 11 جنوری 2026 کو شیڈول ہیں۔پی سی بی کے مطابق یہ سیریز آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ اسکواڈ کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گی، جس کے پیش نظر نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آزمانے کا موقع دیا گیا ہے۔ پاکستانی سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق۔ ٹیم مینجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ (ٹیم منیجر)، مائیک ہیسن (وائٹ بال ہیڈ کوچ)، ایشلے نوفکی (بولنگ کوچ)، محمد حنیف ملک (بیٹنگ کوچ)، شین مکڈرموٹ (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیوتھراپسٹ)، گرانٹ لوڈن (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ)، سید نعیم احمد (ٹیم میڈیا منیجر)، کرنل عثمان انوری (ٹیم سیکیورٹی منیجر)، ڈاکٹر واجد علی رفائی (ٹیم ڈاکٹر) اور محمد احسان (مسیور) شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں