پاکستان ویمنز ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی

لاہور(آوازٹائمز)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی، ٹیم 10 فروری سے اپنے دورے کا آغاز کرے گی جبکہ پری سیریز ٹریننگ کیمپ یکم سے6 فروری تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں منعقد ہوگا۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فاطمہ ثنا کو دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کے لئے برقرار رکھا گیا ہے۔اس دورے میں نوجوان کھلاڑیوں جن میں سائرہ جبین اور ہمنہ بلال کو پہلی بار قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈیانا بیگ، نجیہہ علوی، صدف شمس اور سیدہ عروب شاہ صرف ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ہمنہ بلال، سائرہ جبین، طوبی حسن اور ایمان فاطمہ ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ ہوں گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور یہ میچز پوچف سٹروم، بینونی اور کمبرلے میں کھیلے جائیں گیجبکہ ون ڈے میچز بلوم فونٹین، سنچورین اور ڈربن میں منعقد ہوں گے۔ اس دورے کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کا ایک اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سکواڈ میں فاطمہ ثنا(کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ(وکٹ کیپر)، ہمنہ بلال، منیبہ علی(وکٹ کیپر)، نشرا سندھو، نتالیا پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، سدرہ امین، تسمیہ رباب اور طوبی حسن شامل ہیں۔ ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں فاطمہ ثنا(کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرا سندھو، نتالیا پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور تسمیہ رباب شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں