پاکستان کے ساتھ معاشی بحالی کی کوششوں پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، آئی ایم ایف

اسلام آبا د(روزنامہ آواز ٹائمز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ اصلاحات کی ضرورت ہوگی۔ معاشی بحالی کی کوششوں کے لئے مک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیا ر ہیں۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ بارہ جولائی کو ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کی منظوری دی۔ پاکستان کو فوری ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لوگوں کی مدد اور حمایت کیلئے اہم ہو گا۔ انہوں نے کہا پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جسکے سامنے کے لئے ا صلاحات کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا مستحکم پالیسی پر عمل درآمد اہم ہے سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی حکام کی کوششوں کو سپورٹ کرے گا۔ انتہائی کمزورو پسماندہ طبقے کے لیے مناسب تحفظ کے ساتھ اور حکومت پاکستان کی پالیسیوں کی حمایت کے لیے کثیر جہتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے مالی اعانت کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ آنے والے عرصے میں مستحکم پالیسی پر عمل درآمد اہم ہے۔ انہوں نے کہا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنے اور ادائیگیوں کے موجودہ توازن کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اتھارٹی کی فوری کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔ اگرچہ یہ نسبتاً ایک مختصر پروگرام ہے لیکن یہ پاکستان کو ملکی بیرونی اقتصادی صورتحال کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے وقت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے ڈھانچہ جاتی چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے ممکنہ طور پر درمیانی مدت میں مسلسل اصلاحات کی ضرورت ہو گی تاکہ درکار معاشی تبدیلیوں کو تقویت دی جا سکے۔ ہم ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی حکومت کے ساتھ استحکام اور معاشی استحکام کی بحالی کی کوششوں پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں