پرنس احمد عمر احمدزئی کو پارلیمانی سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر مقرر، اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین کا عہدہ چھوڑ دیا

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے کہ پرنس احمد عمر احمدزئی)ایم پی اے)کو گورنمنٹ بلوچستان کی جانب سے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے لیے پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اس تعیناتی کے بعد وہ 09 دسمبر 2025 سے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اریگیشن، انرجی، ماحولیات، جنگلات اور وائلڈ لائف کے چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں انجام نہیں دیں گے۔ نوٹیفیکیشن رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس 1974 کے رول-132(1) کے تحت جاری کیا گیا ہے اور تمام متعلقہ حکام و اراکین اسمبلی کو آگاہ کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں