لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز)پرویز خٹک نے ’ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ‘ کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا، تحریک انصاف کے 57 سابق ارکان اسمبلی کا پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان
سابق وزیراعلیٰ محمود خان بھی پرویز خٹک کی جماعت کا حصہ بن گئے،پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ اور شوکت علی نئی جماعت کا حصہ ہیں ، سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔پاکستان کے وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے ، پشاور میں نئی جماعت کے رہنمائوں کا اجلاس ‘ پارٹی نام اور جھنڈے کی منظوری دیدی گئی






