پسنی(آوازٹائمز)پسنی کے ساحلی علاقے میں ایک اور سبز کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا ہے، جس کے بعد ساحلوں پر مردہ سبز کچھوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ مقامی افراد نے مردہ کچھوے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی، جس پر محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق پسنی کے ساحلوں پر تیسرا سبز کچھوا مردہ پایا گیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کچھوں کی ہلاکت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا، تاہم نمونے حاصل کرکے رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے






