پسنی کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد کی ناکہ بندی

گوادر)آوازٹائمز(مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے قریب شتنگی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اس دوران گوادر سے پسنی جانے والے اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی اور تحصیلدار امین سلطان کی گاڑی کو بھی روکا اور ان کے ہمراہ موجود لیویز اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے موقع پر گوادر سے کراچی جانے والی ایک بازر گاڑی کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی، تاہم واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں