پشین تین ہفتے قبل مبینہ طور پر لاپتہ کمسن بچہ کوئٹہ سے بازیاب، والدہ کے حوالے

پشین (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک) ایس ایس پی پشین کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر پشین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ہفتے قبل غرشینان روڈ سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے کمسن بچے وکیل احمد کو کوئٹہ کے سبزل روڈ سے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ایس ڈی پی او سید عظمت حسین شاہ گیلانی نے میڈیا ہاؤس پشین کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بچے کے مبینہ اغوا کے بعد اس کی والدہ نے متعلقہ تھانے میں اطلاع دی، جس پر ایس ایچ او چوہدری ادریس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں۔

پولیس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے بچے کو سبزل روڈ کوئٹہ سے بازیاب کرلیا، جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد بازیاب بچے کو اس کی والدہ کے حوالے کردیا گیا۔ بچے کی بازیابی پر والدہ نے پشین پولیس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں