کو ئٹہ،(آوازٹائمز)پشین کالج آف نرسنگ میں 8ویں سمیسٹر کے طلباء کی جانب سے ایک مؤثر اور معلوماتی پوسٹر پریزنٹیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحتِ عامہ سے متعلق دو اہم اور حساس موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔پوسٹر پریزنٹیشن میں زیرِ بحث آنے والے موضوعات میں انتحار، جذباتی عدم توازن اور خود کو نقصان پہنچانے کے رویے (مینٹل ڈپریشن) اورغذائی کمی اور اس کے انسانی صحت پر اثرات شامل تھے۔ طلباء نے نہایت محنت، تخلیقی صلاحیت اور پیشہ ورانہ انداز میں پوسٹرز تیار کیے اور حاضرین کو تفصیلی آگاہی فراہم کی۔معزز مہمانوں کی شرکت تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی، جن میں مزمل طارق، نرسنگ ٹیوٹر سول ہسپتال (چیف گیسٹ و یونیورسٹی اوبزرور)ڈپٹی ڈی ایچ او پشین ڈاکٹر داؤد کاکڑ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عصمت اللہ نرسنگ آفیسر سول ہسپتال محمد عمیر سول ہسپتال سے نرسنگ آفیسر انعام اللہ کاکڑ دیگر ڈاکٹرز، نرسز اور اساتذہ شامل تھے تمام مہمانوں نے طلباء کی کارکردگی، اساتذہ کی رہنمائی اور کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔پرنسپل کا خطاب پرنسپل پشین کالج آف نرسنگ ریاض لوئیس نے طلباء کو شاندار پریزنٹیشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نرسنگ ایک نوبل پروفیشن ہے اور انسانی خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دیا جانا چاہیے۔انہوں نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا کہ طلباء کو سول ہسپتال اور بی ایم سی ہسپتال میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔پرنسپل نے ڈائریکٹر نرسنگ، سیکرٹری ہیلتھ، منسٹر ہیلتھ، ڈپٹی کمشنر پشین منصور قاضی، چیف سیکرٹری اور ایم پی اے پشین اصغر ترین کا کالج کی تعمیر میں تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ آخر میں طلباء میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اور تمام مہمانوں کا قیمتی وقت دینے اور پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا






