پنجاب حکومت کا کرشنگ میں تاخیر کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

لاہور(آوازٹائمز)پنجاب حکومت نے آج سے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگرملزکیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کین کمشنرپنجاب کاکہناہے کہ کرشنگ شروع نہ کرنیوالی ملزکودس لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ہوگا، شوگرملزمیں بروقت کرشنگ شروع نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورت حال کے پیش نظر چینی قیمت پراثرپڑ رہا ہے،مارکیٹ میں چینی سرکاری ریٹ کی بجائے دو سو روپے کلومیں فروخت ہونے لگی۔کمشنر پنجاب نے کہا کہ کرشنگ سیزن میں مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں،کہتے ہیں کہ پنجاب کی ستائیس شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی ہے باقی چودہ ملوں کو آج چیک کرکے کارروائی شروع کریں گے،کسانوں کو بروقت گنے کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں گے بازار میں نئی چینی سپلائی آنے سے قیمت یقینا کم ہوگی۔ لاہور کے مختلف بازاروں اور پرچون کی دکانوں پر چینی کی ایک سو اناسی روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب نہیں،اس وقت کھلی مارکیٹ میں چینی دو سو روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نیشوگرسیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،وفاقی وزیر اویس لغاری کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے سفارشات تیارکرلیں،ایک دودن میں وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی،رانا تنویرحسین نے کہا شوگر سیکٹر کی اینڈ ٹو اینڈ ڈی ریگولیشن کی جائے گی، امپورٹ ایکسپورٹ کوٹا ختم کیا جائے گا،اگرکرشنگ دسمبرکے پہلے ہفتے تک جاتی ہے تب بھی اسٹاک موجود ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں