پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کا جعلی مشروبات تیار کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

جھنگ (ڈیلی آواز ٹائمز/ملک محمد عقیل) پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے تحصیل شورکوٹ میں جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں جعلی مصنوعات اور سامان برآمد کر لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران موقع پر جعلی مینگو ڈرنک اور مس برانڈڈ منرل واٹر تیار کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

کارروائی کے دوران 50 لیٹر خراب پلپ موقع پر تلف کر دیا گیا، جبکہ 360 لیٹر مینگو ڈرنک، 650 لیٹر منرل واٹر، مکسنگ مشین، ہیٹ گن، خالی ڈرم اور 2 کلو جعلی لیبلز بحقِ سرکار ضبط کر لیے گئے۔ مزید برآں، تیار شدہ مصنوعات کے نمونے تجزیے کے لیے حاصل کر لیے گئے۔

جعلی پروڈکشن، مس برانڈنگ اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی، جبکہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں