پنجگور,ایئرپورٹ ایریا سے گولی مار کر قتل شدہ شخص کی لاش برآمد

پنجگور (آوازٹائمز)پنجگور ایئرپورٹ ایریا سے ایک مردہ جسم برآمد ہوا، جسے شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی شناخت کے مطابق مقتول کا نام امین اللہ ولد جان محمد سکنہ گچک پنجگور بتایا جا رہا ہے، جسے گولی مار کر قتل کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو ایک دن قبل نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں