پنجگور(آوازٹائمز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پنجگور واجہ عطا اسد کی صدارت میں آج پنجگور میں بجلی کی ناجائز لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر ایک اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں ایس ڈی او واپڈا محمد فاضل محمد اقبال عطا اللہ رند و دیگر زمہ دار آفیسرز انجمن تاجران پنجگور کے صدر فرید احمد و لعل دوست بمع ٹیم پنجگور کے سماجی رہنما عادل ارباب و دیگر شریک ہوئے اجلاس میں واجہ عطا اسد نے ایس ڈی او واپڈا کو ہدایت کی کہ پنجگور کے عوام بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی تکلیف میں مبتلا ہیں فوری طور پر مسلے کا حل تلاش کیا جانے اجلاس میں سماجی رہنما عادل ارباب نے تجویز دی ہے کہ پنجگور سطح پر ایک جرگہ صرف ون ایجنڈا لوڈ شیڈنگ پر پر بلایا جائے جس میں کھل کر بات کیا جائے کہ پنجگور میں 24،24 گھنٹے کا لوڈ شیڈنگ کیوں کیا جا رہا ہے انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید احمد نے کہا کہ چتکان بازار میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے کاروبار انتہائی متاثر ہونے جا رہا ہے اجلاس میں پنجگور کے اس سنگین ترین لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کی تجویز دی گئی ایس ڈی او واپڈا محمد فاضل نے کہا کہ چتکان فیڈر تسپ فیڈر اور تبلیغی فیڈر خدابآدان میں لوڈ حد سے زیادہ ہے اگر پنجگور کے نمائندے نہے فیڈرز کی منظور لے لیں تو لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہوسکتا ہے دوسری طرف پنجگور کے لوگ ایک تو بلز جمع نہیں کرتے ہیں دوسری طرف بجلی کا ناجائز استعمال بھی کر رہے ہیں اس وقت پنجگور کے عوام کروڑوں کے مقروض ہیں اجلاس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ واپڈا کے بلز ادا کیے جاہیں اور ناجائز کنیکشن کا بھی ختمہ کیا جائے ور اور خاص کر علمائے کرام و خطیب حضرات سے اس سلسلے میں رول ادا کرنے کی اپیل کی گئی تاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جا سکے






