پنجگو(آوازٹائمز)پنجگور چتکان بازار میں مسلح افراد داخل تین مختلف بینک میں حملہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے امام بخش دھبنگ کی سربراہی میں بروقت مسلح افراد کا مقابلہ کیا اور شدید دوطرفہ فائرنگ سے ایک سی ٹی ڈی پولیس اہلکار سمت شہری جان بحق ہوگئے جبکہ دو پولیس ہلکار سمیت ایک شہری بھی شدید زخمی ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق پنجگور چتکان بازار میں گاڈی اور موٹر سائیکلوں میں سوار مسلح افراد داخل ہوگئے اور تین نجی بینکوں پر حملہ اور ہوئے پولیس اور مسلح افراد کے درمیان دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا دھماکوں اور فائرنگ سے پورا علاہ گونج اٹھا فائرنگ کا سلسلہ پندرہ بیس منٹ تک جاری رہا اس دوران چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا فائرنگ اور دھماکوں کے بعد پنجگور بازار مکمل طور پر بند ہوگئے اور شہریوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا مسلح افراد نے پنجگور نجی تین بینکوں کو نشانہ بنایا گیا جو ایک جگہ پر قائم تھے اور لوٹ مار کی الائیڈ بنک کے سکیورٹی گارڈ نے مسلح ڈاکوں کا بھر پور مقابلہ کیا اوربنیک کو نقصان سے محفوظ رکھا۔ دوطرفہ فائرنگ سے ایک پولس اہلکار سمیت شہری جاں بحق اور ایک دو پولیس اہلکار سمیت شہری شدید زخمی ہوگئے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور میں ایمرجنسی نافذ کردیا گیا ہے دھماکوں و فائرنگ کے بعد ڈاکوں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوست محمد بگٹی سمیت جاں و دیگر افسران پوری طور جائے واقع میں پہنچ گئے مسلح ڈکیت گاڈی اور موٹر سائیکلوں میں سوار تھے زخمیوں اور شہید ہونے والوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا شہید ہونے والوں میں سی ٹی ڈی اہلکار دودا سویلین امان اللہ اور زخمیوں میں سی ٹی ڈی اہلکار شاکر ندیم اور شعیب شامل ہیں دو کو مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا دوران فائرنگ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر وزیر بلوچ بھی زد میں آگئے جس کے گاڈی کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ڈاکٹر وزیر بلوچ پیرامیڈیکل کے صدر جاوید کچکول معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ فائرنگ اور دھماکوں سے بینکوں اور پولیس گاڈی کوبھی شدید نقصان ہوا ہے ابتدائی اطلاع کے مطابق میزان بینک سے،86589500روپے مسلم کمرشل بینک سے،84216447،روپے اور حبیب بینک سے،20729608روپے مسلح ڈاکوں لوٹ کر فرار ہوگئے






