کراچی(آوازٹائمز)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کار کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں کا تعین حکومت اور پارلیمنٹ کا اختیار ہے، معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کو ترتیب دینا حکومت کا کام ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار بنیادی حق کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔عدالتی حکم کے مطابق صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عدم اطمینان آئینی درخواست کا جواز نہیں بنتا






