کوئٹہ(آوازٹائمز)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے اپنے ایک جامع اور بھرپور بیان میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہنے، اپنی قیادت کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری اور عوامی مینڈیٹ کے بھرپور دفاع پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں جس جرات، نڈر پن اور اصولی مقف کا اظہار وزیر اعلی آفریدی نے کیا، وہ خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی جدوجہد میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا۔ کہ سہیل آفریدی نے نہ صرف اپنے صوبے کے عوام کے جذبات کی نمائندگی کی بلکہ پورے ملک کو یہ واضح پیغام دیا کہ جب بات قانون، آئین، جمہوری اقدار اور عوامی مینڈیٹ کی ہو تو کوئی دبا، کوئی رکاوٹ اور کوئی سازش خیبر پختونخوا کے عوام کے منتخب رہنماں کو جھکا نہیں سکتی۔ انھوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے ثابت کیا کہ قیادت وہی ہوتی ہے جو مشکل حالات میں ڈٹ کر کھڑی رہے، اور پارٹی کے نظریے، آئین کی سربلندی اور عوام کے فیصلے کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔ انھوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کا کردار نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے پاکستان کے نوجوانوں، کارکنوں اور جمہوریت پسند طبقے کے لیے حوصلے اور امید کا ذریعہ بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مشکل حالات میں وزیر اعلی کا بے خوف اور دوٹوک مقف پارٹی کے کارکنوں کے حوصلوں کو نئی توانائی دے رہا ہے اور اس سے واضح ہو رہا ہے کہ حقیقی جمہوری طاقتیں سر جھکانے کے بجائے سر اٹھا کر چلنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔سید صادق آغا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی قیادت اور ملک بھر کے کارکنان اپنی قیادت کے ساتھ متحد ہیں، اور انصاف، قانون کی بالادستی اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کی اس جدوجہد میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد حق اور سچ کی یہ جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور ملک میں حقیقی جمہوریت کی فتح ہوگی






