پی ٹی آئی کی بانی رہنما سابق ایم این اے منزہ حسن کا تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان

لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز)پی ٹی آئی کی بانی رہنما سابق ایم این اے منزہ حسن نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی۔پی ٹی آئی کی بانی رہنما منزہ حسن کا کہنا ہے کہ خود کو تحریک انصاف سے الگ کرنے کا اعلان کرتی ہوں،9مئی کے واقعات کی بھرپورمذمت کرتی ہوں،ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سیاپنی فوج پر فخرہے۔منزہ حسن کا بیرون ملک سے واپسی پر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد اراکین نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں