چلتن گھی مل کو فوری سیل کرنے اور قابضین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کوئٹہ(آوازٹائمز)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کو چلتن گھی مل سے متعلق اہم اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں 33 سال سے زیرِ قبضہ چلتن گھی مل کو سیل کرنے اور قابضین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا سیکرٹری انڈسٹریز نے وزیر اعلی بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 1992 میں معاہدے کی خلاف ورزی پر نجی کمپنی کی لیز ختم کردی گئی تھی تاہم اس کے باوجود کمپنی نے غیر قانونی طور پر مل پر قبضہ برقرار رکھا بریفنگ میں بتایا گیا کہ قابضین کی جانب سے عدالت عظمی اور عدالت عالیہ میں دائر درخواستیں بھی مسترد ہوچکی ہیں جبکہ کمپنی پر حکومت بلوچستان کے 23 کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ چلتن گھی مل کو فوری طور پر سرکاری تحویل میں لیا جائے اور قابضین کے خلاف قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے وزیر اعلی نے واضح کیا کہ سرکاری املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی پالیسی بالکل واضح ہے سرکاری اثاثے عوام کی امانت ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں